7 مارچ 2016
وقت اشاعت: 17:31
ارجنٹینا کے جنگلات میں آگ، 16 سو ہیکٹر رقبہ جل کر راکھ
جیو نیوز - ارجنٹینا ......ارجنٹینا کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں، خطر ناک آگ سے نیشنل پارک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
ارجنٹینا کےجنوبی صوبے کے Andes پہاڑی سلسلے میں آگ تیزی سے پھیلتی جارہی ہے، پانچ روز قبل لگنے والی آگ سے اب تک 16 سو ہیکٹر رقبہ جل کر راکھ ہو چکا ہے۔
ارجنٹینا کا قومی پارک میں آگ کی لپیٹ میں آگیا۔ چار طیارے، تین ہیلی کاپٹر اور فائر فائٹرز کا عملہ آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں ۔