8 مارچ 2016
وقت اشاعت: 7:50
روسی صدر پیوٹن بدعنوان ہیں،امریکی وزارت خزانہ
جیو نیوز - واشنگٹن ......... امریکی وزارتِ خزانہ نے روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کو بدعنوان قراردیاہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق حکومت اس سے پہلے روسی صدر کے ساتھیوں پر پابندیاں لگا چکی ہے لیکن ایسا پہلی بار ہے کہ روسی صدر پر بدعنوانی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔روسی صدر کے ترجمان نے بتایاکہ ان سوالات یا مسائل پر جواب دینے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ یہ خالصتاً مفروضے پر مبنی ہیں۔
امریکی وزارتِ خزانہ میں مالی پابندیوں کے شعبے کے سربراہ ایڈم سوبین نے بتایا ہے کہ روسی صدر کرپٹ ہیں اور امریکی حکومت یہ کئی برسوں سے جانتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ روسی صدر دولت کا انبار لگا رہے ہیں۔
امریکی حکومت نے 2014 میں کئی حکومتی شخصیات پر پابندیاں لگائی تھیں اور اس وقت کہا تھا کہ روسی صدر نے توانائی کے شعبے میں خفیہ سرمایہ کاری کر رکھی ہے تاہم امریکیوں نے اس وقت ان پر براہ راست بدعوانی کے الزامات عائد نہیں کیے تھے۔