8 مارچ 2016
وقت اشاعت: 8:39
جنوبی سوڈان کو ہتھیار فراہم کرنے پر پابندی عائد کی جائے، اقوامِ متحدہ
جیو نیوز - نیویارک........اقوام متحدہ کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندیوں کی نگرانی کرنے والے مانیٹرز نے سلامتی کونسل کو تجویز کیا ہے کہ جنوبی سوڈان پر ہتھیار خریدنے یا کسی بھی طریقے سے اسلحہ حاصل کرنے کی پابندی لگائی جائے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق جنوبی سوڈان میں دو سالوں سے خانہ جنگی جیسے حالات ہیں۔ مانیٹرز نے اپنی سالانہ رپورٹ میں یہ بھی تجویز کیا ہے کہ صدر سِلوا کیر اور اپوزیشن لیڈر رِک مچار بھی عالمی ادارے کی پابندیوں کے زمرے میں لائے جائیں کیونکہ وہ اپنے اپنے مسلح دستوں کی سربراہی کر رہے ہیں اور سویلین کی ہلاکتوں کے براہِ راست ذمہ دار ہیں۔
واضح رہے کہ جنوبی سوڈان اس سے قبل سوڈان کا حصہ تھا اور یہ جولائی 2011میں وجود میں آیا تھا۔