تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
9 مارچ 2016
وقت اشاعت: 1:28

برطانیہ: 53سالہ شخص کوزخمی کرنے والے ڈرائیور کی تلاش جاری

جیو نیوز - لندن …برطانوی پولیس نے ساحلی شہر برائٹن میں 52 سالہ شخص کو گاڑی سے ٹکر مار کر بھاگنے والے ڈرائیور کی تلاش کے لیے لوگوں سے مدد کی اپیل کر دی ۔

برطانوی پولیس نے 14جنوری کو ساحلی شہر برائٹن میں پیش آنے والے حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کردی ہے ۔ فوٹیج کے مطابق 53سالہ شخص کو ایک تیز رفتار کار نے اس وقت ٹکر ماری جب وہ سڑک پار کر رہا تھا ۔ حادثے میں اس شخص کے سر میں شدید چوٹیں آئی تھیں ۔ اسپتال میں علاج کے بعد اب اسے گھر منتقل کردیا گیا ہے جہاں وہ صحت یاب ہو رہا ہے ۔

پولیس نے کار برآمد کر لی ہے تاہم ڈرائیور تاحال فرار ہے ۔ پولیس نے لوگوں سے واقعے کی تفتیش اور ڈرائیور کو پکڑنے میں مدد دینے کی اپیل کی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.