تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
9 مارچ 2016
وقت اشاعت: 10:4

امریکا کی ایران دشمنی کا ذمہ دار اسرائیل ہے، ایرانی صدر

جیو نیوز - روم…ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکا کی ایران دشمنی کا ذمہ دار اسرائیل ہے۔ امید ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ رویہ تبدیل کرے گا ۔

اٹلی کے دورے میں نیوز کانفرنس کے دوران ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ایران امریکا کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتا ہے ۔ لیکن اس کا انحصار امریکا پر ہے کہ وہ ایران کے متعلق دشمنی پر مبنی رویہ تبدیل کرے ۔ حسن روحانی کا کہنا تھا کہ باقر النمر کی پھانسی سعودی عرب کی بڑی غلطی تھی ۔

ایرانی صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ مذاہب کی توہین کرنا آزادی اظہار نہیں ۔ نیوز کانفرنس کے بعد صدر حسن روحانی یورپ کے دورے کے دوسرے مرحلے میں پیرس روانہ ہوگئے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.