تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
10 مارچ 2016
وقت اشاعت: 13:41

شمالی کوریا طویل فاصلے تک مار کرنیوالے میزائل کا تجربہ کرسکتا ہے،جاپان

جیو نیوز - ٹوکیو ......جاپانی حکام نے دعوی کیا ہے کہ شمالی کوریا طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کے تجربے کی تیاری کر رہا ہے اور بہت جلد نیامیزائل تجربہ کر سکتا ہے۔

جاپانی حکام کے مطابق شمالی کوریا طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کے تجربے کی تیاری کر رہا ہے،سیٹلائٹ سے کی گئی منظر کشی اور تجزیے سے اشارے ملے ہیں کہ وہ نئے میزائل تجربے کی ممکنہ تیاری کر رہا ہے اور ایک ہفتے میں نیا میزائل تجربہ کرسکتا ہے۔

شمالی کوریا نے رواں ماہ کے پہلے ہفتے میں چوتھا جوہری تجربہ کیا تھا، جس کے خلاف اقوام متحدہ کی جانب سے نئی پابندیاں عائد کرنے کا امکان ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.