تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
10 مارچ 2016
وقت اشاعت: 17:27

امریکی نیوی انٹیلی جینس ایجنسی چیف کو دیوار سے لگادیا گیا

جیو نیوز - واشنگٹن......امریکی نیوی کی انٹیلی جینس ایجنسی کے سربراہ کو دو برسوں سے نہ خفیہ معلومات دیکھنے کی اجازت ہے اور نہ ہی وہ اہم بریفنگز میں شرکت کرسکتے ہیں ۔

نیوی انٹیلی جینس کے سربراہ وائس ایڈمرل ٹیڈ ٹوئیگ برانچ کا نام دو سال پہلے غیر ملکی فوجی ٹھیکے میں بدعنوانی کی تفتیش کے دوران سامنے آیا تھا ۔

نومبر 2013 میں ان پر پابندی لگادی گئی کہ وہ نہ تو کوئی خفیہ معلومات دیکھ اور پڑھ سکتے ہیں اور نہ خفیہ اجلاسوں میں شرکت کرسکتے ہیں ۔ اب تک ان پر کوئی فرد جرم عائد نہیں کی گئی لیکن انہیں کلیئر بھی قرار نہیں دیا گیا ۔

وائس ایڈمرل ٹیڈ برانچ کو حساس آپریشنز پر دیگر امریکی انٹیلی جینس عہدے داروں سے تبادلہ خیال کی اجازت بھی نہیں ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.