تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
11 مارچ 2016
وقت اشاعت: 1:14

ترکی نے جنیوا امن مذاکرات کے بائیکاٹ کی دھمکی دے دی

جیو نیوز - انقرہ ....انقرہ حکومت نے خبردار کیا ہے کہ اگر شامی کرد گروپ ڈیموکریٹک یونین پارٹی PYD کو جنیوا میں شام کے موضوع پر منعقدہ امن مذاکرات میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی، تو ترکی ان کا بائیکاٹ کر دے گا۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب برائے شام اسٹیفان ڈے میستورانے وضاحت کی ہےکہ جنیوا میں منعقدہ امن مذاکرات میں صرف شامی فریقین کو مدعو کیا گیا ہے۔

ڈے میستورا کی ایک ترجمان نے کہا کہ ان مذاکرات میں شامیوں کے علاوہ فی الحال کسی کو شرکت کی دعوت نہیں دی گئی ہے۔ ان مذاکرات کا آغاز کل جمعے کے دن ہو رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.