11 مارچ 2016
وقت اشاعت: 7:59
روس کی ترکی میں اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت
جیو نیوز - ماسکو.......روس نے ترکی میں اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کا انتباہ جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔روس کی وفاقی سیاحتی ایجنسی نے انتباہی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد گروپ اسلامک اسٹیٹ کے ارکان روسی شہریوں کو ترکی میں اغوا کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔وہ اغوا شدہ لوگوں کو اسلامک اسٹیٹ کے زیر قبضہ علاقوں میں لے جا سکتے ہیں اور انہیں عوامی مقامات پر ہلاک یا پھر انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔