تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
11 مارچ 2016
وقت اشاعت: 17:20

2015 میں دس لاکھ تارکین وطن یورپ پہنچے،رپورٹ

جیو نیوز - نیویارک.......گزشتہ برس دس لاکھ سے زائد مہاجرین اور تارکین وطن یورپ پہنچے۔،ان میں 9 لاکھ 70 ہزار بحر متوسطہ کے ذریعے یورپی ممالک میں گئے۔ مہاجرین اور پناہ گزین کے بارے میں یہ اعداد وشمار اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے (یو این ایچ سی آر)اور عالمی تنظیم برائے تارکین وطن(آئی او ایم)نے جاری کیے۔

جس کے مطابق یکم جنوری کے بعد ان میں سے زیادہ تر تارکین وطن کی یورپ کے چھ ممالک میں آمد ہوئی ہے ۔ ان میں سے اکثر یونان میں سمندری راستے سے داخل ہوئے ،آئی ایم او کے مطابق 3692 تارکین وطن سمندر میں کشتیوں کے حادثات میں ڈوبے یا لاپتا ہوگئے۔یو این ایچ سی آر کا کہنا ہے کہ 1990 کے عشرے کے بعد جنگوں اور تنازعات کے نتیجے میں بے گھر ہونے والوں کی یہ سب سے زیادہ تعداد ہے۔

اس سال یورپ پہنچنے والے افراد میں نصف تعداد شامی مہاجرین کی ہے اور شام میں جاری جنگ کے نتیجے ہی میں یورپ میں مہاجرین کا بحران پیدا ہوا ہے۔ان میں بیس فی صد افغان تھے اور سات فی صد عراقی تھے۔وہ بھی اپنے ملکوں میں جاری جنگوں کے نتیجے میں اپنا گھربار چھوڑنے پر مجبور ہیں۔

یونان کے بعد اٹلی میں تارکینِ وطن کی سب سے زیادہ تعداد کی آمد ہوئی ہے اور وہاں ایک لاکھ 50 ہزار 317 تارکین وطن اور پناہ گزین سمندر کے راستے پہنچے ہیں۔دوسرے یورپی ممالک میں بلغاریہ میں 29959 ،اسپین 3845 ،قبرص 269 اور مالٹا میں 106 تارکین وطن گئے ہیں۔اقوام متحدہ کے فراہم کردہ اعداد وشمار کے مطابق 2014 کے دوران قریبا 2 لاکھ 19 ہزار افراد سمندری راستے سے یورپی ممالک میں پہنچے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.