تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
12 مارچ 2016
وقت اشاعت: 0:53

میونخ سیکورٹی کانفرنس میںمتعدد سربراہ مملکت شرکت کریں گے

جیو نیوز - ٹوکیو ......... میونخ سیکورٹی کانفرنس کے سربراہ وولف گانگ اشنگر نے کہا ہے کہ حالیہ کانفرنس میں 30 سے زائد ممالک کے سربراہان اور حکومتوں کے رہنماو¿ں کے علاوہ 60 کے قریب وزراءشرکت کریں گے۔

رواں سال کی کانفرنس 12سے 14 فروری کو منعقد ہوگی۔واضح رہے کہ نیٹو ممالک کے دفاع کی وزارتوں کے نمائندوں کے درمیان بات چیت کے لئے پہلی میونخ کانفرنس 1963 میں ہوئی تھی۔

لیکن آج یہ ایک بین الاقوامی فورم ہے جہاں 40 سے زائد ممالک سے سیاستدان، سفارتکار، فوجی افسران، تاجر، سائنسدان، اور فلاحی تنطیموں کے نمائندے اکٹھے ہوتے ہیں جن کا تعلق نیٹو، یورپی یونین اور عالمی سطح پر اہم کردار ادا کرنے والے ممالک سے ہوتا ہے، اس میں روس، چین، جاپان و دیگر شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.