12 مارچ 2016
وقت اشاعت: 3:18
ایتھنز: تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 6افراد ہلاک
جیو نیوز - ایتھنز.........یونان کے قریب سمندر میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 6افراد ہلاک ہو گئے۔درجنوں پاکستانی تارکین وطن سمیت 290 افراد کو بچا لیا گیا ۔
اطالوی بحریہ کے ترجمان کے مطابق اطالوی کوسٹ گارڈ نے یونان کے جزیرے کوس کے قریب سمندر میں ریسکیو آپریشن کرکے 3کشتیوں میں سوار290 افراد کو نکال لیا۔
اطالوی کوسٹ گارڈز کے مطابق پہلے ریسکیو آپریشن میں کشی میں سوار109 افراد اور دوسرے آپریشن میں 107 تارکین وطن کو بچا لیا گیا۔ جبکہ گہرے سمندر میں ڈوبتی تیسری کشتی میں سوار74افراد اور6 لاشوں کو بھی نکال لیا گیا۔
ریسکیو کرنے والے تارکین وطن میں درجنوں پاکستانی شہری بھی شامل ہیں۔