12 مارچ 2016
وقت اشاعت: 12:45
مقدونیہ:10 ماہ کے بچے پر تشدد ، آیا کو 14 ماہ جیل کی سزا
جیو نیوز - ا سکوپیے.....مقدونیہ میں ایک بے رحم آیا کو10ماہ کے بچے پر تشدد کرنے پر14 ماہ کے لئے جیل بھیج دیا گیا ۔ 65 سالہ آیا کو جیل بھیجنے کی سزا مقدونیہ کی ایک مقامی عدالت نے سنائی۔
والدین کا موقف ہے کہ بچے کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے جانے پر انہوں نے بچے کے کمرے میں ایک خفیہ کیمرہ لگا دیا جس میں خاتون کو بچے پر تھپڑ برساتے دیکھا گیا ،ویڈیو منظر عام پر آنے پر خاتون کو 14 ماہ کے لئے جیل کی سزا سنا دی گئی۔