تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 مارچ 2016
وقت اشاعت: 3:11

جنیوا میں شام امن مذاکرات کا نیا مرحلہ

جیو نیوز - جنیوا ......شام امن مذاکرات کا نیا مرحلہ آج سے جنیوا میں شروع ہو رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ شامی حکومت اور اپوزیشن کو سب سے پہلے باہمی اعتماد قائم کرنا ہے۔

ماہرین کے مطابق مذاکرات میں شامی حکومت کی جانب سے جنگ بندی پر عمل درآمد کرنے کے لئے عملی طریقوں کی تجویز،
متاثرین تک امداد کی رسائی، قومی اتحادی حکومت کیلئے اپوزیشن سے بات چیت، جلد انتخابات پر معاہدہ اور دیگر اہم مسائل پر بات چیت کئے جانےکا امکان ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے شامی حکومت اور اپوزیشن کو سب سے پہلے باہمی اعتماد قائم کرنا ہے، اور جنگ بندی تک پہنچ کر ملک میں جنگ کا خاتمہ کرنا ہے، دوسری جانب شامی اپوزیشن نے مطالبات پورے نہ ہونے پر آج ہونے والے مذاکرات میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.