13 مارچ 2016
وقت اشاعت: 7:11
حماس سے تعلق رکھنے والے فلسطینی رکن پارلیمان گرفتار
جیو نیوز - بیت المقدس.....اسرائیل نے حماس سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی رکن پارلیمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
اسرائیلی فوج کی خاتون ترجمان نے کا کہنا ہے کہ محمد ابو تِیر کو دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے کے شبے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ انہیں گزشتہ شب رملّہ کے قریب ایک چھاپہ مار کارروائی میں حراست میں لیا گیا۔
ابوتیر فلسطینی قانون ساز اسمبلی میں مشرقی یروشلم کے علاقے سے رکن ہیں۔ انہیں 2012ء میں بھی گرفتار کیا گیا تھا اور بغیر کسی الزام کے ایک سال تک قید رکھا گیا تھا۔ اس وقت چھ دیگر ارکان پارلیمان بھی اسرائیلی قید میں ہیں۔