تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 مارچ 2016
وقت اشاعت: 20:38

چین : کان میں پھنسے 4 مزدور 36دن بعد نکال لیے گئے

جیو نیوز - بیجنگ......جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے ، ایسا ہی ایک واقعہ چین میں پیش آیا ، جہاں جپسم کی کان میں پھنسے 4 کان کنوں کو 36 دن بعد بحفاظت نکال لیا گیا ۔

چین میں گزشتہ سال 25 دسمبر کو جپسم کی ایک کان ڈھہ گئی تھی ، جس میں پھنس جانے والے 4 کان کنوں کو 36 دن بعد بحفاظت نکال لیا گیا ۔

ان کان کنوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ان کی حالت اب بہتر بتائی جارہی ہے ہے، اب بھی 13 کان کن لاپتا ہیں جن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.