14 مارچ 2016
وقت اشاعت: 14:10
مشرقی شام میں غذائی قلت ،مزید 16افراد ہلاک
جیو نیوز - بیروت...... شام کے مشرقی شہر مدایا میں غذائی قلت نے شدت خوف ناک صورت اختیار کر لی ہے جس سے مزید 16افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
عالمی تنظیم کے مطابق کہا ہے کہ شام کے شہر مدایا میں شدید غذائی قلت کے باعث مزید 16افراد ہلاک ہوگئے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق تنظیم کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیاہے کہ گزشتہ برس دسمبر سے لے کر اب تک بھوک سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 46ہوگئی ہے۔تنظیم کا کہنا ہے کہ مدایا شہر کے محاصرے کے باعث شدید غذائی قلت پیدا ہوئی ہے اور مدایا کے شہریوں کے سروں پر موت کے بادل منڈلارہے ہیں۔