تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
15 مارچ 2016
وقت اشاعت: 9:10

امریکا : کولوراڈو میں موٹرسائیکل شو کے دوران فائرنگ ،1ہلاک

جیو نیوز - ڈینور.....امریکا کی ریاست کولوراڈو میں موٹر سائیکل شو کے دوران فائرنگ سے 1 شخص ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

امریکی پولیس کے مطابق کولوراڈو کے شہر ڈینور میں موٹر سائیکل شو منعقد ہو رہا تھا کہ اس دوران چاقو سے حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص متعدد افراد زخمی ہو گئے،9 زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ موٹر سائیکل گینگ گروپوں کے درمیان لڑائی کا نتیجہ ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق ایک شخص کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی گئی ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.