تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
15 مارچ 2016
وقت اشاعت: 23:41

اوباما بدھ کوپہلی مرتبہ کسی امریکی مسجد کا دورہ کریں گے

جیو نیوز - واشنگٹن.........وائٹ ہاؤس نے بتایا ہے کہ صدر باراک اوباما بدھ کے روز پہلی مرتبہ امریکا کی کسی مسجد کا دورہ کریں گے۔

وائٹ ہائوس سے جاری بیان میں کہاگیاکہ عقیدے کی آزادی کے دفاع کے مقصد سے کیے جانے والے اس دورے کا اعلان، امریکا میں مسلمان مخالف تقاریر میں اضافے کے بعد کیاگیا۔

وائٹ ہاؤس کے ایک ذمہ دار کے مطابق اوباما بالٹی مور شہر میں اسلامک کمیونٹی کی مسجد کا دورہ کریں گے، جہاں وہ مسلمانوں کے ساتھ مکالمے کے دوران اپنا موقف بھی پیش کریں گے۔ ذمہ دار نے مزید بتایا کہ اوباما اس دورے کے دوران ہماری بنیادی اقدار کی اہمیت کو باور کرائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.