تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
16 مارچ 2016
وقت اشاعت: 2:39

برطانوی وزیراعظم سے یورپی یونین کے صدر کی ملاقات

جیو نیوز - لندن ..........برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سے یورپی یونین کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے ملاقات کی جس کے دوران یونین میں برطانوی مستقبل کے حوالے سے ریفرنڈم بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اتوار کے روز دس ڈاؤننگ اسٹریٹ میں ہونے والی ملاقات ایسے وقت پر کی گئی جب چند روز میں ڈونلڈ ٹسک ایک اصلاحاتی خاکہ سامنے لانے والے ہیں ۔برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے اٹھارہ اور انیس فروری کو برسلز میں یونین کے سربراہی اجلاس میںکوئی لائحہ عمل سامنے لایا جاسکے گا جس سے جون میں ریفرنڈم کی راہ ہموار ہوگی .

تاہم ڈیوڈ کیمرون کی خواہش ہے کہ اگر کوئی اچھا اصلاحاتی پیکیج سامنے آجاتا ہے تو اس ریفرنڈم کو زیادہ دیر تک ملتوی بھی کیا جاسکتا ہے۔ادھر برطانیہ میں ہونے والے حالیہ عوامی جائزے کے مطابق برطانوی عوام معمولی اکثریت سے یورپی یونین سے انخلاءکے حق میں ووٹ دیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.