تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
17 مارچ 2016
وقت اشاعت: 6:54

افغان بارڈر پولیس ہیڈ کوارٹر کے باہر خودکش کار حملہ،10 افراد ہلاک

جیو نیوز - کابل......افغانستان میں بارڈر پولیس ہیڈ کوارٹر کے باہر خودکش کار حملے میں 10 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے، حملے کی ذمے داری طالبان نے قبول کرلی۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق خودکش حملہ آور اپنی کار افغان بارڈر پولیس ہیڈ کوارٹر کی عمارت سے ٹکرانا چاہتا تھا، عمارت تک پہنچنے میں ناکام ہونے پرخودکش بمبار نے ہیڈ کوارٹرکے نزدیک مصروف جگہ پر دھماکا کردیا، طالبان نے دھماکے کی ذمے داری قبول کرلی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.