تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
17 مارچ 2016
وقت اشاعت: 8:13

سعودی عرب: انسداد دہشتگردی ،خواتین کے فنگر پرنٹس لینے کا فیصلہ

جیو نیوز - ریاض .........عرب ٹی وی کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصور الترکی نے مملکت میں خواتین کو دہشتگردی کی سرگرمیوں میں استعمال کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

انھوں نے اس حوالے سے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیمیں اور انتہا پسند گروپ فنڈز ریزنگ اور دھماکہ خیز مواد ایک سے دوسرے مقام پر منتقل کرنے کے لیے خواتین کو استعمال کرتے ہیں۔ اس سلسلہ میں وزارت داخلہ نے ان سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے خواتین کی شناخت کی چھان بین کا نظام مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جس میں ہوائی اڈوں اور سفری راہداریوں پر مردوں کے ساتھ خواتین کی سخت تلاشی کے ساتھ شناخت کے لیے فنگر پرنٹس لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے خواتین سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.