تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
17 مارچ 2016
وقت اشاعت: 21:8

لندن:ملالہ کے سکول سمیت 8تعلیمی اداروں کو بم حملوں کی دھمکیاں

جیو نیوز - لندن........برطانیہ میں ملالہ یوسفزئی کے سکول سمیت 8تعلیمی اداروں کوبم حملوں کی دھمکیاں موصول ہیں۔ پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انگلینڈ، سکاٹ لینڈ، برمنگھم اور گلاسکو میں 8 سکولوں کو پیر کی صبح بم حملے کی دھمکیاں ملیں، جس کے بعد ان سکولوں کی عمارتوں کو خالی کرالیا گیا۔

جن سکولوں کو یہ دھمکیاں موصول ہوئیں ان میں برمنگھم، ایڈبسٹن ہائی سکول فار گرلز بھی شامل ہیں ،جہاں نوبل انعام یافتہ پاکستانی لڑکی ملالہ یوسفزئی بھی زیر تعلیم ہیں۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.