تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
19 مارچ 2016
وقت اشاعت: 6:41

امریکی صدارتی مہم،ہیلری اور ٹیڈ کروز کو برتری حاصل

جیو نیوز - واشنگٹن......امریکی ریاست آئیوا کی صدارتی مہم میں ڈیموکریٹس کی ہیلری کلنٹن اور ریپبلکن کے ٹیڈ کروز نے برتری حاصل کرلی، متنازع امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پیچھے رہ گئے۔

انتخابی روایت کے مطابق ریپبلکن اور ڈیموکریٹک جماعتوں نے اپنے امیدوار فائنل کرنے کے لیے ریاست آئیوا سے مہم کا آغاز کیا، ڈیمو کریٹس کی ہیلری کلنٹن اور برنی سینڈرز کے درمیان سخت مقابلے کے بعد ہیلری نے 49.9 فیصد ووٹ حاصل کرکے فتح پائی جبکہ برنی سینڈرز نے 49.5 فیصد ووٹ حاصل کئے۔

ریپبلکن امیدواروں میں ٹیڈ کروز 28 فیصد ووٹ حاصل کر کے آگے ہیں جبکہ متنازع بیانات دینے والے ڈونلڈ ٹرمپ 24 فیصد ووٹ حاصل کرپائے، نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں امیدواروں کی مہم کا اگلا مرحلہ ریاست نیوہیمپشائر میں 9 فروری کو ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.