19 مارچ 2016
وقت اشاعت: 11:48
زیکا کا خطرہ، بھارتی وزارت صحت کی حاملہ خواتین کو ہدایات
جیو نیوز - نئی دہلی......بھارت نے زیکا وائرس کے خطرے کے پیش نظر حاملہ خواتین کو متاثرہ ممالک کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
یہ ہدایت ایسے وقت میں کی گئی جب 23 ملکوں میں پھیلنے والے اس خطرناک وائرس کی وجہ سے عالمی ادارہ صحت نے بین الاقوامی ایمرجنسی کا اعلان کردیا ہے۔
بھارتی وزارت صحت کے مطابق فی الحال زیکا وائر س کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا لیکن حاملہ خواتین حالات قابو میں آنے تک متاثر ہ ممالک کے سفر سے گریز کریں ، پاکستان میں ابھی تک زیکا وائرس سے بچاؤ کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔