تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
21 مارچ 2016
وقت اشاعت: 5:59

یمنی فورسزاورحوثیوں میں گھمسان کی جنگ،30افراد ہلاک

جیو نیوز - صنعا........یمنی دارالحکومت صنعا کے قریب حکومتی فورسز اور ایران نواز شیعہ حوثی باغیوں کے درمیان جاری لڑائی میں 30افراد ہلاک ہوگئے ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صنعا کے قریب حکومتی فورسز اور ایران نواز حوثی باغیوں کے درمیان جاری لڑائی میں تیزی آتی جارہی ہے اوراب تک کی معلومات کے مطابق اس لڑائی میں 25 جنگجو ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ پانچ عام شہری بھی مارے گئے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ اس لڑائی کا مرکز صنعا سے 65 کلومیٹر مشرق میں ہے، جہاں مارٹر گولے رہائشی علاقوں پر بھی گرے ہیں۔ 2014ء میں یمن میں ایران نواز حوثی باغیوں نے دارالحکومت صنعا پر قبضہ کر لیا تھا جب کہ بعد میں انہوں نے یمن کے ایک بڑے حصے کا کنٹرول بھی سنبھال لیا تھا ۔

گزشتہ برس مارچ سے صدر منصور ہادی اور ان کی حامی فورج، سعودی قیادت میں اتحادی فضائی مدد کے ذریعے حوثی باغیوں کو پسپا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.