21 مارچ 2016
وقت اشاعت: 14:29
سیاچن پر برفانی تودے گرنے سے 10 بھارتی فوجی لاپتہ
جیو نیوز - نئی دہلی....مقبوضہ کشمیر میں دنیا کے بلند ترین محاذ سیاچن پر برفانی تودے گرنے کے باعث 10 بھارتی فوجی لاپتہ ہوگئے ۔ ان کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے ۔
بھارتی فوج کے ترجمان کرنل ایس ڈی گوسوامی کا کہنا ہے کہ فوج اور فضائیہ امدادی ٹیمیں سراغ رساں کتوں کی مدد سے لاپتا فوجیوں کو تلاش کر رہے ہیں ۔
بدھ کی صبح برفانی تودے سیاچن کے شمال کی طرف ایک فوجی چوکی پرگرے تھے ۔ سیاچن کے محاذ کو دنیا کا بلند ترین میدان جنگ کہا جاتا ہے جس پر پاکستان اور بھارت کی افواج گشت کرتی ہیں ۔