تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
21 مارچ 2016
وقت اشاعت: 22:17

بھارت میںمشتعل ہجوم نےغیر ملکی خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

جیو نیوز - بنگلورو ...بھارتی شہر بنگلورو میں ٹریفک حادثے پر مشتعل ہجوم نےغیر ملکی خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ خاتون کے کپڑے پھاڑ دیئے ۔ پولیس نے واقعے میں ملوث 5 افراد کو گرفتار کر لیا۔

اتوار کی رات بنگلورو کی سڑک پرٹریفک حادثے میں ایک خاتون ہلاک ہو گئیں۔مشتعل ہجوم نے سامنے سے آنے والی غیر ملکی افراد کی گاڑی پر دھاوا بولا اور گاڑی میں سوار 21 سالہ تنزانیہ کی خاتون کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔جس کے بعد مشتعل عوام نے اس کے کپڑے بھی پھاڑ دیئے۔

تنزانیہ کے سفارت خانے نے اس واقعے پر فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے اس حملے کو شرمناک قرار دیا اور گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.