تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
22 مارچ 2016
وقت اشاعت: 13:2

یمن میں امریکی ڈرون حملہ،سینئرالقاعدہ رہنما سمیت 5 افراد ہلاک

جیو نیوز - صنعا........ یمن کے صوبے ابیان میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں سینئرالقاعدہ رہنما سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ امریکا کی جانب سے القاعدہ رہنما کے سرکی قیمت 5 ملین ڈالر رکھی گئی تھی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ڈرون طیارے نے یمن کے صوبہ ابیار کے علاقے مراکیشا میں القاعدہ رہنما جلال بیلادی الیاس ابو حمزہ کی گاڑی کو نشانہ بنایا جو اپنے دو محافظوں سمیت موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ ڈرون حملے میں مجموعی طور پر 5 افراد ہلاک ہوئے۔

امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والا سینئرالقاعدہ رہنما جلال بیدی مقامی امیرتھا جس کی یمن کے مختلف صوبوں پر حاکمیت تھی اس کے علاوہ وہ 2013 میں دارالحکومت صنعا میں مغربی سفیروں پر حملوں کی منصوبہ بندی اور حملہ کرنے والوں کا سہولت کار تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.