تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
22 مارچ 2016
وقت اشاعت: 16:32

ری پبلکن امیدوار رینڈ پال کا انتخابی مہم ختم کرنے کا اعلان

جیو نیوز - واشنگٹن ........ امریکی صدارتی انتخاب میں ری پبلکن جماعت کی نامزدگی کے امیدوار رینڈ پال نے اپنی انتخابی مہم ختم کرنے کا اعلان کردیا ۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاست کنٹکی سے منتخب سینیٹر رینڈ پال دوسرے ری پبلکن امیدوار ہیں جوآئیووا میں ہونے والے پہلے پرائمری انتخاب میں بہتر نتائج حاصل نہ کرنے کے بعد انتخاب سے دستبردار ہوگئے ہیں۔اپنے بیان میں رینڈ پال نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی انتخابی مہم اصولوں کی بنیاد پر چلائی جس پر انہیں فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ آج اپنے سفر کو وہیں ختم کر رہے ہیں جہاں سے انہوں نے شروع کیا تھا۔ رینڈ پال نے کہا ہے کہ وہ حکومتی اختیار محدود کرنے، نظامِ انصاف میں اصلاحات متعارف کرانے اور امریکا کی خارجہ پالیسی کو درست سمت میں استوار کرنے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.