تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
22 مارچ 2016
وقت اشاعت: 20:2

شمالی کوریا کی بین البراعظمی میزائل کا تجربہ کرنے کی تیاریاں

جیو نیوز - ٹوکیو ......... شمالی کوریا خلاءمیں راکٹ چھوڑنے کے علاوہ بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرنے کی تیاریاںکر رہا ہے ۔

جمعرات کو جاپانی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی طرف سے ملک کے شمالی ساحلی علاقہ میں لانچنگ پیڈ تیارکیا جا رہا ہے جو کہ ممکنہ طور پر بیلسٹک میزائل کے تجربہ کےلئے استعمال کیا جا سکتاہے ۔شمالی کوریا نے میزائل کے مختصر یا طویل فاصلاتی ہونے کے بارے میں کچھ نہیںبتایا ۔

جاپان نے کہا ہے کہ وہ اپنی علاقائی حدود کے لئے خطرے کا باعث بننے والے میزائل کو مار گرائے گا ۔دریں ا ثناءشمالی کوریا نے اعلان کیا ہے کہ وہ 8 اور 25 فروری کے مابین ملک کے شمال مغربی ڈونگ چانگ بیس سے راکٹ چھوڑے گا ۔

دفاعی امور کے ماہرین اور تجزیہ کاروں کا کہناہے کہ شمالی کوریا راکٹ چھوڑنے کی آ ڑ میں طویل فاصلے پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کر سکتا ہے جبکہ چین اور جاپان سمیت عالمی برادری نے شمالی کوریا کے راکٹ چھوڑنے کے اعلان پر کڑی نکتہ چینی کی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.