22 مارچ 2016
وقت اشاعت: 21:7
محصور شامی قصبے معظمیہ کے لیے امدادی سامان پہنچا دیا گیا
جیو نیوز - نیویارک.......بین الاقوامی امدادی ادارے ریڈ کراس نے کہا ہے کہ اْس کے ادارے نے سیرین عرب ہلالِ احمر کے اشتراک کے ساتھ محصور شامی قصبے معظمیہ کے بارہ ہزار سے زائد محصور افراد کو ضروری سامان بہم پہنچایا ہے۔
مضایا شہر اور فواع اور کفرایا کے دیہات کے لیے امدادی سامان کی سپلائی کے لیے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ امدادی سامان اِس قصبے کے لیے تین ہفتوں کے لیے کافی ہو گی۔ اس قصبے کے لیے طبی امدادی سامان بھی فراہم کیا گیا ہے۔
معظمیہ کا محصور قصبہ شامی دارالحکومت دمشق کے نواح میں واقع ہے۔ ریڈ کراس کے مطابق مضایا شہر اور فواع اور کفرایا کے دیہات کے لیے امدادی سامان کی سپلائی کے لیے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔