تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
23 مارچ 2016
وقت اشاعت: 3:2

یمن:ڈرون حملے میںالقاعدہ کمانڈر سمیت 12 جنگجو ہلاک

جیو نیوز - عدن.........یمن میں ڈرون حملوں میں القاعدہ کے اہم کمانڈر سمیت 12جنگجو ہلاک ہوگئے ، حکام کا کہناہے کہ ہلاک ہونے والا کمانڈر یمن میں داعش کا نیا لیڈر ہوسکتاہے۔

ایک حملہ صوبہ شبوامیں گاڑی پر کیا گیا، جس میں 6جنگجو مارے گئے ،جبکہ دوسرا حملہ ساحلی صوبہ آبیان میںجنگجوئوں کی کار پر کیا گیا ،جس کے نتیجے میں القاعدہ کے کمانڈر سمیت 6جنگجو ہلاک ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق شورش زدہ ملک یمن کے جنوبی حصے میں2 امریکی ڈرون حملوں میں القاعدہ سے وابستگی رکھنے والے6اہم کمانڈر سمیت 12 مشتبہ عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ۔ایک حملہ جنوبی یمن کے افراتفری کے شکار صوبے شبوا کے مقام روضوم میں کیا گیا۔ حملے کا نشانہ ایک موٹر گاڑی تھی اور میزائل لگنے سے اُس میں سوار تمام کے تمام 6 افراد مارے گئے۔

حملہ بدھ کی شب کے ابتدائی پہر میں کیا گیا تھا، جبکہ دوسرا حملہ جلال بلعیدی عرف ابو حمزہ کی کارپر  جمعرات کو علی الصبح کیاگیا، جس کے نتیجے میں بلعیدی کے ساتھ اس کے کئی قریبی ساتھی بھی مار ے گئے۔ یہ لوگ یمن کے شمالی حصے میں زنجبار اور شرقہ کے درمیان سفر کر رہے تھے۔

ادھر بلعیدی کے خاندان کے ایک فرد کے علاوہ بعض قبائلی رہنماؤں نے بھی اُس کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ بلعیدی کے سر کی قیمت امریکا نے5 ملین ڈالر مقرر تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.