24 مارچ 2016
وقت اشاعت: 7:28
سعودی عرب اور ایران جنیوا مذاکرات میں شرکت کر سکتے ہیں،جرمنی
جیو نیوز - برلن ........ جرمن وزیر خارجہ فرانک والٹر اشٹائن مائر نے امکان ظاہر کیا ہے کہ سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ شام کے حوالے سے آئندہ ہفتے تک جنیوا میں ہونے والے امن مذاکرات میں شرکت کر سکتے ہیں۔
اشٹائن مائر نے یہ بیان یورپی یونین کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ہالینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم میں ملاقات سے قبل دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ محض اس بات کا اشارہ ہے کہ دونوں ممالک کے بیچ تنائو بڑھ نہیں رہا۔
واضح رہے کہ آئندہ ہفتے تقریباً20ممالک کے عہدیداران اور متعدد امدادی تنظیموں کے نمائندے جرمن شہر میونخ میں ملاقات کریں گے جس میں شام میں قیام امن کے موضوع پر بات چیت متوقع ہے۔