24 مارچ 2016
وقت اشاعت: 8:17
چینی صوبہ گوئی ژو کے کارخانہ میں دھماکہ سے 8افراد ہلاک
جیو نیوز - گوئی ژانگ.......جنوب مغربی چین کے صوبہ گوئی ژو میں ایک کارخانہ میں دھماکہ سے 8افراد ہلاک ہو گئے ۔
صوبائی حکومت کو جمعہ کو جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب آتش بازی کا سامان تیار کرنے والے ایک بند کارخانہ کو غیر معیاری مواد اکٹھا کیے جانے کے بعد گرایا جا رہا تھا۔
دھماکہ سے 8افراد ہلاک ، 9زخمی ہوئے ۔ زخمی ہونے والے افراد کو طبعی امداد کے لئے قریبی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ۔