تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
24 مارچ 2016
وقت اشاعت: 17:10

تائیوان میں زلزلہ، 3 افراد ہلاک،150سے زائد زخمی

جیو نیوز - تائینان....... تائیوان کے جنوب میں چھ اعشاریہ چار شدت کے زلزلے سے تین افراد ہلاک اور ڈیڑھ سو سے زائد زخمی ہو گئے ۔ عمارتوں کے ملبے سے درجنوں افراد کو نکال لیا گیا ۔

زمین کی کروٹ سے تائیوان کا شہر تائینان لر ز اٹھا ۔ ا مریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت چھ اعشاریہ چار تھی۔ جس سے سات اور سترہ منزلہ رہائشی عمارتیں گر گئیں۔

ملبے تلے دب کرکمسن بچی سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے۔ ایک سو چون زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ ریسکیو اہلکاروں نے ڈیڑھ سو افراد کو ملبے سے نکال لیا ۔ اب بھی سو سے زائد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے ،انہیں نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

زلزلے سے دیگر کئی املاک کو بھی نقصان پہنچا ۔ زلزلے کے جھٹکے چین کے جنوب مشرقی صوبے فوجیان میں بھی محسو س کیے گئے ۔لیکن کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.