24 مارچ 2016
وقت اشاعت: 19:3
صومالیہ؛دوران ِ پرواز دھماکے سے شخص کی ہلاکت، تحقیقات جاری
جیو نیوز - موغادیشو.....صومالیہ میں دوران ِ پرواز طیارے میں مبینہ دھماکے سے ایک شخص کی ہلاکت کی تحقیقات جاری ہے۔ تحقیقاتی اداروں کا کہنا ہے دھماکہ خیز مواد ہلاک شخص کے لیپ ٹاپ میں چھپا ہوسکتا ہے۔
صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں دو فروری کو دوران پرواز طیارے میں دھماکے سے سوراخ ہوگیا تھا، ایک شخص کی لاش ایئر پورٹ سے تیس کلومیٹر جھلسی ہوئی حالت میں ملی تھی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق طیارے کی باڈی کا فرانزک معائنہ کیا گیا، تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے دھماکا خیز مواد ہلاک شخص کے لیپ ٹاپ میں چھپا ہوسکتا ہے جسے ویل چیئر بمبار تباہ کرنے میں ناکام رہا۔ دھماکے کے وقت طیارہ فضا میں بارہ سے چودہ ہزار کلومیٹر بلندی پر تھا۔