تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
24 مارچ 2016
وقت اشاعت: 21:44

امریکا میں قتل کی ایک واردات میں چھ افراد ہلاک

جیو نیوز - شکاگو .....امریکا میں قتل کی ایک واردات میں چھ افراد ہلاک ہوگئے۔ واقعہ شکاگو کے گیج پارک کے قریب ایک بنگلے میں پیش آیا۔

پولیس حکام کے مطابق مرنے والوں میں ایک خاتون اور بارہ سالہ لڑکا بھی شامل ہے، ان افراد کو باقاعدہ ٹارگٹ کر کے چھریوں کے وار اور فائرنگ سے قتل کیا گیا۔

واقعے کے بعد پولیس نے بنگلے کو گھیرے میں لے لیا اور تفتیش کا آغاز کر دیا ہے جبکہ ارد گرد گھروں میں قتل کی اس واردات سے خوف و ہراس پایا جاتا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.