30 مارچ 2016
وقت اشاعت: 3:49
شمالی کوریا کا راکٹ تجربہ، جاپانی پارلیمان میں مذمتی قرارداد منظور
جیو نیوز - ٹوکیو ...... جاپان کی پارلیمان نے شمالی کوریا کےبلاسٹک میزائل کے تجربے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ٹوکیو حکومت نے اس راکٹ تجربے کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے پیونگ یانگ سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ اس طرح کی اشتعال انگیری سے باز رہے۔
آج ایک متقفہ قرارداد میں سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ شمالی کوریا کے خلاف نئی اور مزید سخت پابندیاں عائد کرے۔ اس تجربے کی جنوبی کوریا اور امریکا نے بھی مذمت کی ہے۔