30 مارچ 2016
وقت اشاعت: 11:21
شام میں محصور باشندوں کی تعداد 10لاکھ ہو گئی،رپورٹ
جیو نیوز - دمشق......ایک تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ شامی خانہ جنگی میں محصور ہو جانے والے باشندوں کی تعداد ایک ملین سے زائد ہو چکی ہے۔زیادہ تر علاقوں میں بجلی، پانی اور دیگر ضروری اشیائے ضروریات کا فقدان ہے ۔ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے عالمی برداری کو فوری ایکشن لینا چاہیے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہالینڈ کے گروپ پیکس اور واشنگٹن میں قائم ایک ادارے کی طرف سے جاری کردہ اس رپورٹ کے مطابق شام کے 46 مختلف محصور علاقوں میں پھنسے افراد کی مجموعی تعداد 1اعشاریہ09 ملین ہو چکی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ زیادہ تر علاقوں میں بجلی، پانی اور دیگر ضروری اشیائے ضروریات کا بہت زیادہ فقدان ہے اور اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے عالمی برداری کو فوری ایکشن لینا چاہیے۔ اس چار سالہ تنازعہ میں اقوام متحدہ کے مطابق ڈھائی لاکھ سے زائد افراد مارے بھی جا چکے ہیں۔