تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
30 مارچ 2016
وقت اشاعت: 22:4

اوکلاہوما کی جھاڑیوں میں لگی آگ سے رہائشی علاقے کو خطرہ

جیو نیوز - اوکلاہوما سٹی......اوکلاہوما سٹی کے شمال مغرب میں رہائشی علاقے کے قریب جھاڑیوں میں لگی آگ بے قابو ہو گئی۔جس سے قریبی رہائشی علاقوں کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق آگ کے شعلے اور دھویں کے بادل فضا میں بلند ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ آگ سے کئی ایکڑ اراضی پر پھیلے درخت اور جھاڑیاں جل کر تباہ ہو گئیں۔

درجنوں فائر فائٹرز آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.