31 مارچ 2016
وقت اشاعت: 13:52
پاکستان اور بھارت کو دہشتگردی کیخلاف مل کر کام کرنا ہوگا ،امریکا
جیو نیوز - واشنگٹن........ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کیخلاف پاکستان کی حالیہ کارروائیاں قابل ستائش ہیں جبکہ خطہ میں امن کیلے پاکستان اور بھارت کو دہشتگردی کیخلاف مل کر کام کرنا ہو گا ۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اب بھی دہشتگردوں کے گروپوںسے خطرہ لاحق ہے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان صورت حال کشیدہ ہے۔
دونوں مما لک کو دہشتگردوں کیخلاف مل کر کام کرنا ہوگا ۔خطے میں قیام امن اور استحکام پاکستان اور بھارت کی مشترکہ ذمے داری ہے ۔ جبکہ محکمہ خارجہ کے ترجمان کے مطابق اکتوبر سے شروع ہونے والے نئے مالی سال کیلے 4ٹریلین ڈالر کا مجوزہ امریکی بجٹ منظوری کیلے کانگریس کو بھجوادیا ہے جس میں 86کروڑ پاکستان کیلے مختص کے گئے ہیں ۔
اس رقم میں سے 26کروڑ50لاکھ فوجی سازوسامان ،اعانتی فنڈ اور دہشتگردی کیخلاف جنگ کیلے رکھے گئے ہیں ۔جان کربی کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان عدم استحکام کا شکار اور خطر ناک ملک ہے ۔ تاہم پاکستان اور بھارت نے افغانستان میں قیام امن کے لے اہم کردار ادا کیا ہے۔