تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
31 مارچ 2016
وقت اشاعت: 23:33

ایران روس سے سخوئی تھرٹی خریدے گا

جیو نیوز - ماسکو.........ایران روس کے جدید جنگی طیارےسخوئی تھرٹی خریدنے کے لیے ایک معاہدے پر جلد دستخط کرنے والا ہے۔

روسی میڈیا نے بتایاکہ اس بارے میں ایرانی وزارت دفاع کی ایک ویب سائیٹ پر جنرل حسین دہقان کا ایک بیان شائع ہوا ہے جس میں اِس ڈیل کے بارے میں بتایا گیا تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ ایران کتنے طیارے خریدے گا۔

ایرانی جنرل نے یہ بھی کہا کہ روس کے سخوئی تھرٹی جنگی طیارے کی پروڈکشن میں ایران بھی شامل ہو گا، ایران اس وقت اپنی فضائیہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی کوشش میں ہے۔ روسی میزائل سسٹم ایس 300 کی ایران کو فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.