1 اپریل 2016
وقت اشاعت: 11:57
ہیکرزنےامریکی محکمہ محصولات سے جعلی پن کوڈز حاصل کیے
جیو نیوز - واشنگٹن....امریکی محکمہ محصولات نے کہا ہے کہ ہیکرز نے اس کے سسٹم سے ایک لاکھ کے قریب جعلی پن کوڈز حاصل کیے۔
امریکی محکمہ محصولات کا کہنا ہے کہ ہیکرز نے ایک آٹومیٹڈ کمپیوٹر پروگرام کے ذریعے اس کے ڈیٹا بیس تک رسائی حاصل کرنے کے بعد ایک لاکھ نقلی پن کوڈز جنریٹ کیے ۔
ان پن کوڈز کی مدد سے مختلف ذرائع سے پیسے حاصل کیے جاسکتے تھے، تاہم محکمے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اس چوری کا پتا چلالیا ہے ۔
محکمے کے مطابق ہیکرز نے ایک جعلی ڈیٹابیس کے ذریعے کمپیوٹرز تک رسائی حاصل کی، تاہم امریکی ٹیکس دہندگان کا ڈیٹا بالکل محفوظ ہے ۔