تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 اپریل 2016
وقت اشاعت: 3:29

اسلامی فوجی اتحاد کا اجلاس آئندہ ماہ ریاض میں ہوگا

جیو نیوز - ریاض......شاہد نعیم......سعودی عرب کی قیادت میں دہشت گردی کے خلاف بننے والی اسلامی فوجی اتحاد کے اجلاس کی میزبانی سعودی عرب کرےگا۔

اسلامی فوجی اتحاد کا اجلاس مارچ میں سعودی دار الحکومت ریاض میں منعقد ہو رہا ہے جس میں اتحاد میں شامل ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے۔

سعودی وزیر دفاع اور نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے گذشتہ برس دسمبر میں دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کیلئے اسلامی ملکوں پر مشتمل فوجی اتحاد تشکیل دینے کا اعلان کیا تھا۔

اس اتحاد کاہیڈ کوارٹر ریاض میں ہو گا جہاں سے دہشت گردی کے خاتمے کے آپریشنز کو مربوط کیا جائے گا اور امداد فراہم کی جائے گی۔اس اتحاد میں سعودی عرب کی قیادت میں 34 ممالک شامل ہیں۔ اتحاد کے سترہ رکن ممالک کا تعلق عرب دنیا سے ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.