تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 اپریل 2016
وقت اشاعت: 9:7

انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر ایران بھر میں تقریبات کا آغاز

جیو نیوز - تہران........ایران میں 1979ء کے انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر ملک گیر تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے۔

ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق تہران سمیت تمام بڑے شہروں میں اس سلسلے میں جلوس نکالے جا رہے ہیں،مختلف علاقوں میں امریکا اور اسرائیل مخالف بینرز نصب کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گیارہ فروری 1979ء کو آیت اللہ روح اللہ خمینی نے ایرانی عوام کی حمایت سے امریکا نواز رضا شاہ پہلوی کی حکومت کا خاتمہ کر دیا تھا۔رضا شاہ پہلوی نے امریکا کی مدد سے ایران کے معروف وزیراعظم محمد مصدق کو ہٹا کر 1953ء میں اقتدار پر قبضہ کیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.