تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 اپریل 2016
وقت اشاعت: 15:50

میونخ کانفرنس :ایرانی وزیر خارجہ جرمنی پہنچ گئے

جیو نیوز - تہران .......... ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف میونخ سیکورٹی کانفرنس اور شام سے متعلق اجلاس میں شرکت کے لئے جرمنی پہنچ گئے۔

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کے دورہ جرمنی میں نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان بھی انکے ہمراہ ہیں۔ جرمنی کے وزیر خارجہ فرانک والٹر اشٹائن مائر نے شام کی حمایت میں بین الاقوامی اجلاس کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ جنیواامن مذاکرات کے دوبارہ آغاز کے لئے سازگار حالات پیدا ہونگے۔

واضح رہے کہ پچھلے ہفتے شام کے متعلق ہونے والے امن مذاکرات، بعض فریقوں کی رخنہ اندازیوں کے سبب التواءکے شکار ہو گئے تھے اور انہیں25فروری تک کے لئے ملتوی کردیا گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.