تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 اپریل 2016
وقت اشاعت: 23:5

مسلم ملکوں کے فوجی اتحاد کا اجلاس مارچ میں ہوگا

جیو نیوز - ریاض........دہشتگردی کے خلاف 34 اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کا اجلاس مارچ میں ہوگا، سعودی عرب اجلاس کی میزبانی کرے گا ۔

دہشت گردی کے خلاف اسلامی ملکوں کے فوجی اتحاد کا اجلاس سعودی دارالحکومت ریاض میں ہوگا ، سعودی وزیر دفاع محمد بن سلمان نے گزشتہ برس دسمبر میں دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے اسلامی ملکوں پر مشتمل فوجی اتحاد تشکیل دینے کا اعلان کیا تھا۔

اتحاد کا مشترکا کمان سینٹر ریاض میں ہو گا جہاں سے دہشت گردی کے خاتمے کے آپریشنز کو مربوط کیا جائے گا اور امداد فراہم کی جائے گی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.