3 اپریل 2016
وقت اشاعت: 17:20
امریکہ نے بھارت کے ساتھ مشترکہ مشقوں کی تردیدکردی
جیو نیوز - واشنگٹن ........ امریکہ نے بھارت کے ساتھ مشترکہ گشت کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی چین کے سمندر یا کسی دوسرے علاقے میں مشترکہ بحری گشت کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ نے اس رپورٹ کی تردید کی ہے کہ وہ بحیرہ جنوبی چین میں امن اور استحکام کے مشترکہ مقصد کو ذہن میں رکھ کر اس علاقے میں بھارت کے ساتھ بحری گشت کی منصوبہ بندی پر غور کر رہا ہے۔
امریکہ کے محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک سی ٹونر نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم اس شعبے میں متوازن سیکورٹی ماحول کے اپنے مقصد کے حصول کے لئے دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔ترجمان نے کہا کہ جنوبی چین کے سمندر یا کسی دوسرے علاقے میں مشترکہ بحری گشت کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔