تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 اپریل 2016
وقت اشاعت: 17:36

ممبئی حملہ کیس:بھارت کے ساتھ مل کرکام کر رہے ہیں،امریکا

جیو نیوز - واشنگٹن.........امریکا نے کہا ہے کہ وہ ممبئی حملوں کے ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرےمیں لانے کےلئے بھارت کے ساتھ مل کرکام کررہا ہے ۔

غیر ملکی اور امریکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے پریس بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہاکہ امریکا 2008 میں ہونے والے ممبئی حملوں کی تحقیقات کے حوالے سے بھارتی حکومت کے ساتھ قریبی تعاون کررہاہے ۔

ہم ممبئی حملوں کے ذمہ داران کوانصاف کے کٹہرے مےں لانے کےلئے بھارتی حکومت کے ساتھ ہرممکن تعاون کرنے کےلئے پرعزم ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.